جیسوال، اشون اسٹار کے طور پر ہندوستان کی مکمل دبنگ جیت IND بمقابلہ WI

ہندوستان اور ویسٹ انڈ یز کا مقابلہ ہوا اور اس میں ہندوستان نے روسو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جامع فتح حاصل کی اور جس میں اس سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
مہمانوں کی کامیابی روی چندرن اشون کی ایک غیر معمولی کارکردگی سے ہوا، جس نے شاندار 12 وکٹیں حاصل کیں، اور پہلی اننگز میں شاندار 171 رنز بنانے والے یاشاسوی جیسوال کے شاندار ڈیبیو سے نوزا۔پہلی اننگز میں، 21 سالہ جیسوال نے کپتان شرما کے ساتھ 229 رنز کی زبردست شراکت قائم کی، دونوں بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔ جیسوال نے شاندار 171 رنز بنائے، جبکہ تجربہ کار ویرات کوہلی نے 76 رنز کی شاندار اننگز کا ساتھ دیا۔ انڈیز کو ان کے ہی میدان میں اننگز اور 141 رنز سے شکست دے کر ایک بہت بڑی فتح سمیٹ لی ہے! اسپنر آر ایشون اور رویندر جڈیجہ اس بڑی جیت کے اہم توکن تھے جنہوں نے دوسری اننگز میں نو وکٹیں لی اور پہلی میں آٹھ وکٹیں لی اور اسی کے ساتھ اشون نے میچ میں 12 وکٹیں لی۔
ویسٹ انڈیز نے چائے کے بعد 27/2 سے اپنی اننگز کو دوبارہ سے شروع کیا اور جس میں اشون نے 7/71 کے ساتھ وقفہ وقفہ سے وکٹ گنوانا جاری رکھا۔اور انڈین بولر جڈیجہ نے 21 اوور پھینکے اور 2/38 کے اعداد و شمار کے ساتھ ختم ہوا۔ محمد سراج نے اپنے دوسرے اسپیل میں اچھی بولنگ کی اور ایک وکٹ حاصل کرکے جوشوا ڈا سلوا کو واپس بھیج دیا۔
ڈیبیو کرنے والے ایلک اتھانازے ویسٹ انڈیز کے لیے ایک بار پھر ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے صرف 44 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے 50 گیندوں میں 20 رنز بنائے اور اسی کہ ساتھ وہ ناٹ آؤٹ رہے لیکن انہوں نےاس پورے آرڈر میں زیادہ تعاون نہیں ملا کیونکہ اشون نے غلبہ پا لیا اور ویسٹ انڈیز کو 130 رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے ان کی بیٹنگ آرڈر کو تباہ کردیا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ان کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے ٹرینیڈاڈ کے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔ جس کہ ساتھ ٹیم انڈیا، جس نے 2002 کے بعد سے ویسٹ انڈیز سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے