ذکا اشرف کی پیشکش محمد حفیظ چیف سلیکٹر بنیں گے۔

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی پیشکش کر دی۔لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے فی الحال یہ پیشکش قبول نہیں کی اور کچھ وقت مانگ لیا۔ اور معلوم ہوا ہے کہ محمد حفیظ نے لاہور میں ذکاء اشرف سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔
ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ سابق کپتان یونس خان، محسن حسن خان اور سلیم یوسف کو سلیکشن کمیٹی میں کردار کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ازیں پی سی بی میں کردار کے لیے سابق کرکٹر شعیب اختر کا نام بھی زیر بحث آیا تاہم ذکا اشرف نے اس خیال کو مسترد کردیا
وفاقی حکومت نے 5 جولائی میں اشرف کو انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔ 10 رکنی کمیٹی کو چار ماہ کے لیے چارج دیا گیا ہے۔ نیا چیف الیکشن کمشنر بھی تعینات کر دیا گیا،