Cricket

شاہد آفرید کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت ضرور جائے، بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے

سندھ پریمیئر لیگ سے متعلق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پریشر ہوتا ہے اور انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے لیکن پاکستانی ٹیم کو بھارت جانا چاہیے اور وہاں انہیں جیت کر واپس آنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں دباؤ ہے۔ اپنے دور میں وہ چوکے اور چھکے مارتا تھے اور کسی نے تالی بھی نہیں بجائی۔ بنگلور میں ہم جب کامیابی کے بعد واپس آ رہے تھے تو ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا گیا لیکن اس دباؤ کا اپنا ہی مزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ بورڈز کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوتے ہیں اس کا باضابطہ اعلان ہونا چاہیے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی میں آنے والی تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ماہ میں تین چیئرمین بدل چکے ہیں اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے قریب دن ہوں اور انہوں نے کہا کہ جو بھی چیئرمین پی سی بی ہو اسے دو سے تین سال کا وقت دینا چاہئے، بہت ساری این کی اوز سندھ میں کام کر رہی ہیں،اب تھوڑا کام بلوچستان کی طرف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر چیئرمین سمجھتا ہے کہ وہ جو کام کر رہا ہے وہ بہتر ہے، جب کہ سابق چیئرمینوں نے اچھا کام نہیں کیا، یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں کرکٹرز کا ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کرکٹرز کا شو ہے اور کمیٹی میں کرکٹرز ہوں گے تو چیئرمین مضبوط ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *