پاکستانی کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل8 کے ترانہ پر کروڑ روپے لگا دیا

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے اس میچ کے ایونٹ کے لیے کروڑوں روپے لگا دیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایونٹ کے لیے “سب ستارے ہمارے” کے عنوان سے ترانہ تیار کیا۔ جس میں کروڑوں روپیہ خرچ ہو گیا ذرائع کے مطابق اس پر 4.5 کروڑ روپے کی بھاری رقم خرچ کی گئی ہے۔ جس میں فنکاروں کو تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ان کی فیس کے طور پر ادا کیے گئے۔
عام طور پر اگر دیکھا جائے تو پاکستانی فلم پانچ کروڑ کے بجٹ میں بنتی ہے۔ اس لیے صرف ترانے پر اتنے بڑے اخراجات کے حوالے سے آڈٹ میں اعتراضات اٹھ سکتے ہیں۔ جس میں افتتاحی تقریب کی لاگت تقریباً 25 کروڑ روپے تھی، حالانکہ ابتدائی طور پر بجٹ میں تقریب کے لیے کم رقم مختص کی گئی تھی۔
رمیز راجہ کا جب دور تھا تو ان کے دور میں پی ایس ایل 7 کے افتتاح کے لیے چار سے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ تاہم، اس نئی انتظامیہ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کے لیے ہائیپ پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد ضروری ہے۔