پاکستان کے اندر ایشیا کپ کے مزید میچز کروانے کا پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بورڈ کے آئندہ اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ 2023 کے شیڈول میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کچھ حکام نے اے سی سی کے سامنے موقف اپنا بھی لیا ہے کہ سری لنکا کے شیڈول میں جو رکھے گئے نو میچز کے دوران اگلے چار میچوں میں بارش کا امکان ہے۔
تو اس صورتحال سے بچنے کے لیے جو پاکستان میں چار میچز کرانے کی بجائے اب پاکستان میں مزید میچز ہونے چاہئیں۔ بھارت کے علاوہ دیگر ٹیمیں یہاں پہلے سے موجود ہوں گی، اس لیے لاجسٹک کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اے سی سی نے اس سے قبل ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا، جس میں 31 اگست سے 17 ستمبر تک چار میچز پاکستان میں اور نو سری لنکا میں ہونے والے ہیں۔
….پی سی بی اب ایک شہر کی بجائے 2 شہروں میں میچز کو کرو سکتا ہے اب تک صرف لاہور میں میچز کروانےکی بات چل رہی تھی لیکن اب ملتان بھی شامل ہو سکتا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق اسی شہر میں پاکستان و نیپال کے درمیان میچ کروانا چاہتے ہیںاور ان کے خیال کے مطابق لاہور کے مقابلے میں ملتان میں زیادہ دیکھنے والے شائقین آئیں گے، اگر پاکستان میں اور میچز کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا تو گرین شرٹس کا بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کیخلاف مقابلہ بھی ہوم گراؤنڈ پر ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کے سربراء ذکاء اشرف نے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایشیائی کرکٹ حکام کے ساتھ اس حوالے سے ابتدائی بات بھی کی تھی۔
اس ایشیا کپ 2023 میں ٹوٹل چھ ٹیمیں ہوں گی جن میں بھارت ہو گا اور پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں داخل ہوں گی۔ سپر فور مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں اس کے بعد فائنل میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
جبکہ سری لنکا و افغانستان کے میچز بھی پاک سرزمین پر رکھے گئے ہیں تاہم اب تبدیلی پر غور جاری ہے۔
بارشوں کے پیش نظر رکھتے ہوئے سری لنکا نے اب کولمبو کی بجائے تمام میچز کو دمبولا میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ سب کچھ موسم کے حوالے سے ہے کے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہفتے میں 2 بار دمبولا میں مدمقابل ہوں گی