Latest Diesel and Petrol Prices in Pakistan July 2023

پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی تازہ ترین قیمتیں یکم جولائی 2023 شروع ہوچکی ہیں-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی تاہم ڈیزل کی قیمت میں اگلے پندرہ دن تک 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھا جائے گا۔
گزشتہ جائزے میں، وفاقی حکومت نے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں، جس سے تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملا تھا۔جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے مزید انکشاف کیا کہ ڈیزل کی نظرثانی شدہ قیمت یکم جولائی کی صبح 12 بجے سے لاگو ہوگی۔ حکومت کے اعلامیے کے مطابق، تازہ ترین قیمتیں درج ذیل ہیں:
Product | Existing Prices w.e.f 30.06.2023 | New Prices w.e.f 01.07.2023 | Change |
Petrol | Rs262 | Rs262 | None |
Diesel | Rs253 | Rs260.50 | +7.50 |